Uncategorized

قیامت خیز گرمی کی لہر، پارہ 50 ڈگری سنٹی گریڈ تک پہنچ گیا

پاکستان کے بعض علاقوں میں گرمی کی شدت میں معمولی کمی واقع ہوئی ہے تاہم سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں قیامت خیز گرمی جاری ہے اور متعدد مقامات پر درجہ حرارت 50 ڈگری تک جا پہنچا ہے۔ ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے لیکن سندھ اور بلوچستان میں سورج آگ برسا رہا ہے۔ تربت، دادو اور موئنجو داڑو میں پارہ 50 سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے، جب کہ شہید بے نظیر آباد اور لاڑکانہ میں درجہ حرارت 49 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔ بہاولپور میں 48، سکھر، نور پور تھل، بھکر اور خانپور میں درجہ حرارت 47 ڈگری تک جا پہنچا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 4 سے5 روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ پنجاب کے نیم پہاڑی علاقوں، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ جبکہ اندرون سندھ، جنوبی اور وسطی پنجاب اور مشرقی بلوچستان میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز موہنجوداڑو، دادو، جیکب آباد 51، تربت، لاڑکانہ اور سکھر میں 50 جب کہ سبی، روہڑی، لسبیلہ اور رحیم یار خان میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close