Uncategorized

قومی پرواز منسوخ ہونے پر صوبائی وزرا ءفدا خان اور وزیر قانون کااپنے کوٹ جلا کر احتجاج

وفاقی دارالحکومت سے گلگت جانے والی قومی ایئرلائن کی پرواز منسوخ ہونے پر صوبائی وزیر سیاحت فدا خان اور وزیر قانون اورنگزیب ایڈوکیٹ نے اپنے کوٹ جلا کر ائیر پورٹ پراحتجاج کیا۔اسلام آباد ائیرپورٹ پر پرواز منسوخ ہونے کے خلاف مسافروں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا اور پی آئی اے کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔گلگت بلتستان کی پرواز مسلسل تیسرے روز کینسل کرنے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایک مسافر نے اپنے سامان کو آگ لگا دی اور گلگت بلتستان کے وزرا نے بطور احتجاج ائیرپورٹ کے لاونج میں اپنے کپڑے جلائے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ گلگت کی پرواز بحال ہونے تک دھرنا جاری رکھا جائے گا۔ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے احتجاج کرنے والے مسافروں سے بدتمیزی بھی کی۔اسلام آباد ایئرپورٹ سے گلگت جانے والی پرواز میں 25 غیر ملکی مسافروں نے بھی سفر کرنا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close