Uncategorized

اٹارنی جنرل سب سے بڑے لا ءافسر ہیں یا وزیراعظم کے ملازم ؟ توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہیں : جسٹس قاضی

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ اٹارنی جنرل ریاست کا سب سے بڑا لاءافسرہے یا وزیراعظم کا ذاتی ملازم؟ ہم توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہیں۔
سپریم کورٹ میں جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے فیض آباد دھرنا کیس کی سماعت ہوئی ،جس میں اٹارنی جنرل ایک مرتبہ پھر پیش نہیں ہوئے اور عدم حاضری پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے شدید برہمی کا اظہار کیا ۔فیض آباد دھرنا کیس کی گزشتہ سماعت پر بھی اٹارنی جنرل سپریم کورٹ کے طلب کرنے پر پیش نہیں ہوئے تھے جس پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے تھے کہ اگر حکومت اس کیس کو نہیں چلانا چاہتی تو عدالت کو بتا دے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت میں پیش ہوکر بتایا کہ اٹارنی جنرل اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہیں۔اس پر جسٹس قاضی فائز نے کہا کہ کیا اٹارنی جنرل ماہر معاشیات ہیں؟ ای سی سی کے اجلاس میں ان کا کیا کام؟ اٹارنی جنرل ریاست کا سب سے بڑا لاءافسرہے یا وزیراعظم کا ذاتی ملازم؟ ہم توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہیں۔

معزز جج نے ریمارکس دیئے کہ اٹارنی جنرل اور ججز سمیت ہر کوئی ریاست کا ملازم ہے، کیا وزیراعظم سپریم کورٹ سے بالا ہیں؟ وزیراعظم نے اٹارنی جنرل کو کہا اور وہ منہ اٹھا کر چل دیے، اٹارنی جنرل کو وزیراعظم کو بتانا چاہیے تھا کہ انہیں عدالت میں پیش ہونا ہے، اٹارنی جنرل کو وزیراعظم سے معذرت کرنی چاہیے تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close