دنیا

کرونا ویکسینیشن کے خلاف فریڈم کانوائے احتجاج نے کینیڈا میں حالات کو بدل کر رکھ دیا

اوٹاوا: کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں گزشتہ 10 دن سے جاری ٹرک ڈرائیوروں کے احتجاج سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی کی مزید پابندیاں نافذ کر دی گئیں

حکام نے ٹرک ڈرائیوروں کے احتجاج کو پسپا کرنے کے لیے ایندھن فراہمی بھی روک دی ہے، تاہم اوٹاوا سمیت کینیڈا کے دیگر شہروں میں صورت حال مکمل طور پر کنٹرول سے باہر ہوگئی ہے۔

کرونا پابندیوں کے خلاف ہونے والے احتجاج کا سلسلہ کینیڈا بھر میں پھیل چکا ہے، ہزاروں ٹرکوں نے اوٹاوا کے تمام داخلی اور خارجی راستے بند کر دیے ہیں۔

یہ بھی پڑ ھیں : چین اور کینیڈا نے تصفیے کے بعد ایک دوسرے کے 3 سال سے قید شہریوں کو رہا کردیا

کانوائے فریڈم تحریک کراس بارڈر ٹرک ڈرائیوروں کے لیے ویکسین لازمی قرار دیے جانے کے خلاف شروع ہوئی تھی، لیکن پھر اس نے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی صحت پالیسی کی مخالفت شروع کر دی۔

اس وقت اوٹاوا میں کاروبار ِ زندگی معطل ہے، مقامی لوگوں نے ٹرک ڈرائیوروں کے خلاف نو اعشاریہ آٹھ ملین ہرجانے کا مقدمہ بھی دائر کر دیا ہے۔

سرحد کے آر پار جانے والے ٹرکوں کے لیے لازمی قرار دیے گئے مینڈیٹ کے خلاف احتجاج میں ٹرک ڈرائیور شہر کی سڑکوں اور گلیوں میں ہارن بجا رہے ہیں، جس کی وجہ سے رہائشی محلوں کے لوگ شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

میئر جم واٹسن نے میڈیا کو بتایا کہ ہنگامی حالات کے نفاذ کا اعلان اس لیے کیا گیا ہے، کیوں کہ اس سے پولیس اور شہر کے عملے کو تیزی سے مطلوبہ وسائل حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close