دنیا

سب سے بڑا خطرہ! امریکہ اور چین میں تناﺅ بڑ ھ گیا، امریکی جنگی بحری بیڑا روانہ ہو گیا

واشنگٹن: بحرجنوبی چین میں واقع جزائر کی ملکیت اور ان پر چینی فوجی تنصیبات کے معاملے پر امریکہ اور چین کے تعلقات پہلے ہی تناﺅ کا شکار تھے جس میں اب مزید شدت آ گئی ہے۔ امریکہ نے بحرجنوبی چین میں چینی افواج کا سامنا کرنے کے لیے اپنا بحری بیڑہ روانہ کر دیا ہے جس سے دونوں ممالک میں تصادم کا خطرہ بہت بڑھ گیا ہے۔امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بحری جنوبی چین کی طرف روانہ کیے گئے بحری بیڑے میں ”جان سی سٹینس(John C. Stennis) جنگی بحری جہاز، سطح سمندر میں آبدوزوں کا سراغ لگانے والے دو چھوٹے جہاز، دو جنگی کشتیاں اور 7واں فلیٹ فلیگ شپ(7th Fleet Flagship) شامل ہیں۔امریکہ نے یہ بحری بیڑہ بحرجنوبی چین میں اپنی طاقت کا نیا مظاہرہ کرنے کے لیے روانہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چین نے اس متنازعہ علاقے میں فروری میں زمین سے فضاءمیں مارکرنے والے میزائل نصب کیے تھے جس سے فریقین میں کشمکش بڑھ گئی تھی۔امریکی پیسیفک کمانڈ کے سربراہ ایڈم ہیری نے 24فروری کو کانگریس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ” چین بحرجنوبی چین کو فوجی مقاصد کے لیے استعمال کر رہا ہے لہٰذا ہمیں وہاں اپنی فوج کی موجودگی یقینی بنانی ہو گی۔ “اس الزام کے جواب میں چینی نیشنل پیپلز کانگریس کے ترجمان فو ینگ کا کہنا تھا کہ ”امریکہ کی طرف سے چین پر اس علاقے میں فوج کی تعداد بڑھانے کا الزام صورتحال کو پیجیدہ بنا رہا ہے۔ اگر معاملے کو قریب سے دیکھا جائے تو بحرجنوبی چین میں امریکہ جدید ترین جنگی طیارے اور بحری بیڑے بھیج رہا ہے۔امریکی پیسیفک کمانڈر نے کانگریس میں اپنی بریفنگ کے دوران اس علاقے میں موجود امریکی افواج کی تعداد اصل سے بہت کم بتائی ہے۔ہمارے جنگی جہاز اور بحری بیڑے دہائیوں سے معمول کے ساتھ مغربی پیسیفک میں آپریٹ کر رہے ہیں جس میں بحرجنوبی چین بھی شامل ہے۔“

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close