دنیا

او آئی سی کا پانچواں غیر معمولی اجلاس اختتام پذیر، مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کی کوششیں تیز کرنے پر اتفاق

جکارتہ: مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے آرگنائزیشن آف اسلامک کو آپریشن (او آئی سی ) کے اجلاس میں مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کی کوششوں کو تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں اوآئی سی کا پانچواں غیر معمولی وزارتی اجلاس ہوا جس میں 56 میں سے 49 رکن ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ پاکستان کی طرف سے صدر مملکت ممنون حسین اور وفاقی وزیر زاہد حامد نے اجلاس میں شرکت کی ۔

اجلا س کے اختتام پر ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا اعادہ کیا گیا اور اسرائیلی مظالم و استحصال کی شدید مذمت کی گئی ۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ عالمی برادری مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے ذمہ داری کااحساس کرے فلسطینیوں کے معاشرتی اور مذہبی حقوق کا تحفظ ضروری ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close