دنیا

سعودی بادشاہ ماسکو میں پریشانی کا شکار، چہ مگوئیاں شروع

ماسکو: سعودی فرمانروا کو روس کے دارالحکومت ماسکو میں طیارے سے اترتے ہوئے پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ سعودی شاہ سلمان اپنے پہلے دورہ روس کے موقع پر جب ماسکو ایئرپورٹ پر پہنچے تو طیارے سے نیچے اترنے کے لیے استعمال ہونے والا ایسکلیٹراچانک غیر فعال ہوگیا۔ روس کا دورہ کرنے والے تاریخ کے پہلےسعودی فرمانروا شاہ سلمان کےغیرملکی دوروں کیلئےخصوصی اوراعلیٰ ترین انتظامات کیے جاتے ہیں تاکہ انہیں کسی بھی ناخوشگوار واقع کا سامنا نہ ہو لیکن پھر بھی دورے کے آغاز میں ہی سعودی شاہ کو چند لمحوں کی پریشانی کاسامنا کرنا پڑ گیا۔ سعودی فرمانروا کے ذاتی طیارے سے اترنے کے لیے استعمال ہونے والی خصوصی گولڈن ایکسیلیٹرنے اس وقت کام کرنا بند کردیا جب انھوں نےتیسری سیڑھی پرقدم رکھا۔ اس موقع پرشاہ سلمان اوران کےساتھی کچھ دیر تک تو الجھن کا شکار رہے تاہم بعد ازاں فرمانروا نے خود ہی سیڑھیاں اترنا شروع کردیں۔ واضح رہے کہ شاہ سلمان روس کا دورہ کرنے والے پہلے سعودی بادشاہ ہیں اور اسی لیے ان کے دورے کو سعودی وزارت اطلاعات نے تاریخی دورہ قرار دیا ہے۔ شاہ سلمان روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے عالمی آئل مارکیٹ، شامی بحران اور دیگر اہم امور پر بات چیت کرنے کے لیے ماسکو پہنچے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close