دنیا

داعش کے باعث بے گھر عراقیوں کی تعداد 54 لاکھ تک پہنچ گئی

نیویارک: اقوام متحدہ نے کہاہے کہ 2014 میں عراق میں داعش تنظیم کی جانب سے ایک بڑے علاقے پر قبضہ کر لینے کے بعد سے بے گھر عراقیوں کی تعداد 54 لاکھ ہو چکی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے سرکاری ترجمان سٹیفن ڈوگاریک کاکہنا تھا کہ عراق کے صوبے کرکوک کے جنوبی مغربی ضلعوں کے واپس لیے جانے کے واسطے ہونے والے معرکوں کے بعد ملک میں بے گھر افراد کی تعداد میں اضافہ ہو گیا۔ادھر ہجرت اور مہاجرین سے متعلق عراقی وزارت نے اعلان کیا ہے کہ الحویجہ ضلعے کو واپس لینے کے لیے شروع ہونے والی کارروائیوں کے بعد سے اب تک مقامی طور پر بے گھر افراد کی تعداد 9 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close