Featuredدنیا

پیزا ڈیلیوری بوائے نے کئی افراد کو کورونا سے متاثرہ کیا

نئی دہلی:  ایک پیزا ڈیلیوری بوائے کی وجہ سے 72 افراد کو قرنطینہ میں جانا پڑا۔

نئی دہلی کے علاقے میں ایک ڈیلیوری بوائے میں کورونا کی علامات ظاہر ہونے کے 20 دن بعد تصدیق ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق پیزا ڈیلیور کرنے والا لڑکا ملویاہ نگر کے علاقے ساویتری نگر کا رہائشی ہے، متاثرہ شخص میں کورونا کی علامات 20 دن بعد ظاہر ہوئیں جس کے بعد اس میں وائرس کی تصدیق ہوئئی۔ متاثرہ شخص کے کوویڈ 19 کے ٹیسٹ کی رپورٹ 14 اپریل کو مثبت آئی۔

حکام نے ملویا نگر کے ہواز خاص علاقے میں 72 خاندانوں کی نشاندہی کی جنہیں وہ گزشتہ 20 دن سے آرڈر پہنچانے جارہا تھا، ان خاندانوں کے افراد کو اب قرنطینہ میں رکھا گیا ہےجن میں سے 10 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوگئی ہے۔

ڈیلیوری بوائے میں کورونا کی تصدیق کے بعد اس کے ساتھ پیزا ڈؒلیور کرنے والے دیگر 17 ملازمین کو بھی قرنطینہ منتقل کردیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close