دنیا

برازیل نے فلسطینیوں کی نسل کشی پر احتجاجاً اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلالیا

برازیلی صدر نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کو ہٹلر اور ہولوکاسٹ سے بھی تشبیہ دی تھی

برازیل نے غزہ جنگ میں فلسطینیوں کی نسل کشی پر احتجاجاً اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلالیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل کے صدر لو لا دا سیلوا نے غزہ میں اسرائیل کے کردار کو ہٹلر اور فلسطینیوں کی نسل کشی کو ہولاکاسٹ سے تشبیہ دی تھی جس پر دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی پیدا ہوگئی تھی۔

اس بیان پر اسرائیل نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے برازیلی صدر لو لا دا سیلوا کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ برازیلی صدر کے بیان واپس لینے تک انھیں اسرائیل میں خوش آمدید نہیں کہا جائے گا۔

برازیل نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی اور صدر لو لا دا سیلوا کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دینے پر برازیل نے اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلالیا اور برازیل میں اسرائیلی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرنے کا عندیہ بھی دیا۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری غزہ پر اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 28 ہزار سے زائد ہوگئی جب کہ 60 ہزار سے زائد زخمی ہیں جن میں نصف تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close