دنیا

بچوں سے بدسلوکی پر آسٹریلوی سوئمنگ کوچ گرفتار

میلبورن: آسٹریلوی سوئمنگ کوچ اسکاٹ وولکرز کو بچوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات پر گرفتار کرلیا گیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی سوئمنگ کوچ اسکاٹ وولکرز کو بچوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں جمعے کو حراست میں لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 59 سالہ وولکرز کو 5 بچوں کے ساتھ  بُرے سلوک کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے اور انہیں آئندہ ماہ کوئنز لینڈ کی عدالت میں پیش کیا جائیگا۔ واضح رہے کہ اسکاٹ وولکرز ماضی میں بھی کئی اولمپک اور ورلڈ چیمپئنز کے کوچ رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close