دنیا

انڈونیشیا میں دوران پرواز کاک پٹ میں سونے پر دونوں پائلٹس معطل

انڈونیشیا کی فضائی کمپنی باٹک نے دوران پرواز کاک پٹ میں سونے پر دو پائلٹس کو معطل کر دیا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق پرواز جنوب مشرق انڈونیشیا سے دارالحکومت جکارتہ جارہی تھی۔ پرواز میں 153 مسافر اور عملے کے 4 افراد سوار تھے۔

رپورٹ کے مطابق دوران پرواز شریک پائلٹ نے پائلٹ سے کہا کہ وہ آرام کر لے کیونکہ جکارتہ سے کیلنڈری کی پرواز کے دوران اس کے ساتھی پائلٹ کو مناسب آرام نہیں مل سکا تھا۔

نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی کمیشن کے مطابق پائلٹ اور شریک پائلٹ دونوں نے ٹریفک کنٹرولر کی طرف سے ہونے والی بات چیت کا جواب نہیں دیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ جہاز جکارتہ سے گزر کر بحر ہند کی طرف پرواز شروع کر چکا تھا۔

پائلٹ جب نیند سے بیدار ہو اتو اس نے دیکھا کہ شریک پائلٹ بھی سو چکا ہے اور پرواز درست سمت میں نہیں جا رہی ہے۔ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں پائلٹس کے دوران پرواز سو جانے کو سنگین واقعہ کہا گیا ہے اور دونوں کو معطل کر دیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close