دنیا

نکسل واد اصل دھارے میں لوٹیں ورنہ سنگین نتائج بھگتنے کیلئے تیار رہیں، راجناتھ سنگھ

نیودہلی: بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے نکسلیوں کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ غریبوں کے بچوں کو ہتھیار تھماکر ترقی کی رفتار کو روکنے والے انتہاپسند اصل دھارے میں لوٹ آئیں ورنہ انہیں سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے۔ راجناتھ سنگھ نے بھارتی ریاست جھارکھنڈ کی رگھوور حکومت کے ہزار دن مکمل ہونے پر منعقد ’’غریب وکاس میلے‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقی کو مزید رفتار دینے کے لئے نکسکی انتہا پسندی کا راستہ چھوڑ کر اصل دھارے میں لوٹنے کے لئے خودسپردگی کردیں، نہیں تو انہیں سنگین نتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔ بھارتی وزیر نے کہا کہ نکسلی انتہا پسندی کے نام پر کچھ لوگ غریبوں کے بچوں کو گمراہ کر رہے ہیں اور ان کے ہاتھوں میں ہتھیار دے کر ترقی کی رفتار میں رکاوٹ پیدا کر رہے ہیں جبکہ نکسلی غریبوں کے پیسے سے عیش و آرام کی زندگی گذار رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی غریبوں کے بچوں کے ہاتھوں میں قلم و کمپیوٹر دے کر انہیں ترقی کی اصل دھارا میں لانے کا پختہ عزم کئے ہوئے ہے اور اس سمت میں تیزی سے کام بھی کر رہی ہے۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ اس حکومت کو پرتشدد سرگرمیوں کے ذریعے ترقی کی رفتار کر روکنے والے عناصر کا پورا علم ہے، لیکن اب سماج میں دہشت پیدا کرنے کا سلسلہ چلنے نہیں دیا جائے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ نکسلی اگر اصل دھارا میں نہیں لوٹے تو جھارکھنڈ سمیت ملک کی سرزمین سے نکسلی انتہاپسندی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا۔ بھارتی وزیر نے دعوی کیا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک محفوظ ہوا ہے اور پوری دنیا میں ایک طاقتور ملک کی حیثیت سے اس نے اپنی جگہ بنائی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close