دنیا

امریکا میں فلسطین حامیوں کا احتجاج جاری ، پولیس نے متعدد طلباء کو گرفتار کر لیا

بیلجیئم کی یونیورسٹی میں بھی فلسطین سے یکجہتی کے لیے احتجاج جاری ہے

نیویارک میں میٹ گالا ایونٹ پر احتجاج کرنے والے فلسطین حامی مظاہرین کو گرفتار کیا گیا

امریکی میڈیا کے مطابق مظاہرین ایم آئی ٹی یونیورسٹی میں پولیس رکاوٹیں ہٹا کر کیمپ میں واپس آگئے، سین ڈیاگو یونیورسٹی میں پولیس نے مظاہرین کے کیمپ ہٹا دیے اور متعدد افراد کو گرفتار کر لیا۔

نیویارک میں میٹ گالا ایونٹ پر احتجاج کرنے والے فلسطین حامی مظاہرین کو گرفتار کیا گیا جبکہ بارسلونا یونیورسٹی میں فلسطین سے یکجہتی کے لیے طلباء نے کیمپ لگا لیا۔

بارسلونا یونیورسٹی میں مظاہرین نے اسرائیل سے کاروباری تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا، ویلنشیا یونیورسٹی میں بھی مسلسل 8 ویں روز طلباء نے احتجاج کیا۔

دوسری جانب میڈرڈ یونیورسٹی کے طالب علموں نے بھی مظاہروں میں شریک ہونے کا اعلان کر دیا۔

سوئیڈن کے شہر مالمو میں فلسطین حامیوں نے احتجاج کیا، ایمسٹرڈیم یونیورسٹی میں پولیس نے 125 فلسطین حامی مظاہرین گرفتار کر لیے۔

بیلجیئم کی یونیورسٹی میں بھی فلسطین سے یکجہتی کے لیے احتجاج جاری ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close