دنیا

عراق اور شام میں داعش کے 200جنگجو ہلاک کر دیے، ترک وزیراعظم

ترک وزیراعظم احمد داغلو کا کہنا ہے کہ ترک افواج نے عراق اورشام میں کارروائی کرتے ہوئے داعش کے دو سو جنجگو ہلاک کردیے ہیں۔

انقرہ میں بیرون ملک تعینات ترک سفیروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترک وزیراعظم احمد داود اوغلو نے بتایا کہ ترک فوج نے شام اورعراق میں داعش کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی کارروائی میں کم از دو سو جنجگو مارے گئے۔

انکا کہنا تھا کہ ضرورت پڑنے پر ترکی انتہا پسندوں کے ٹھکانوں کو فضائی حملوں سے بھی نشانہ بنا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ یہ کارروائی ایک ایسے وقت میں عمل میں لائی گئی ہے جب منگل کو استنبول کےوسطی علاقے میں ہونے والےخودکش حملے میں دس غیر ملکی سیاح ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے، دھماکہ کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔

ممکنہ طور پرخودکش حملہ آور ترکی میں شامی مہاجر کے طور پر داخل ہوا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close