دنیا

طالبان نے کانگریس کو لکھے گئے خط میں غلط حقائق بتائے

امریکا: امریکی نمائندہ خصوصی تھامس ویسٹ کا کہنا ہے کہ طالبان نے کانگریس کو لکھے گئے خط میں غلط حقائق بتائے، افغانستان بدقسمتی سے اگست کے وسط سے پہلے ہی خوفناک انسانی بحران کا شکار تھا

ان کا کہنا تھا کہ جنگ، برسوں کی خشک سالی اور وبائی امراض نے افغانستان کی صورت حال کو مزید بدتربنا دیا ہے۔

تھامس ویسٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ طالبان جامع حکومت، دہشتگردی سے نمٹنے، خواتین اور اقلیتوں کے احترام جیسے اقدامات سے عالمی حمایت حاصل کریں۔

یہ بھی پڑ ھیں : طالبان نے ناکارہ امریکی جنگی جہازوں کی بحالی کا کام شروع کردیا

امریکا نے افغانستان کو رواں سال 474 ملین ڈالر بطور انسانی امداد فراہم کیے اور امریکا افغان عوام کی انسانی بنیادوں پر امداد جاری رکھے گا۔

امریکی نمائندہ خصوصی تھامس ویسٹ کا کہنا ہے کہ طالبان کے ساتھ سفارت کاری جاری رکھیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close