دنیا

شیو سینا پھر آپے سے باہر ،غلام علی کے کنسرٹ کے باہر ہنگامہ آرائی

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی انتہا پسند ہندو تنظیم شیو سینا ایک بار پھر آپے سے باہر ہو گئی اور پاکستانی غزل گائیک غلام علی کے کنسرٹ کے باہر ہنگامہ برپا کر دیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق پاکستانی غزل گائیک غلام علی بھارتی شہر تریویندرم میں پرفارم کر رہے ہیں جہاں شیوسینا کے انتہا پسندوں نے شدید ہنگامہ آرائی کی اورکنسرٹ میں جانے والوں کو زدو کوب کیا ۔انتہا پسند ہندووں نے غلام علی کے خلاف سخت نعرے بازی کرتے ہوئے انہیں واپس پاکستان بھیجنے کا مطالبہ کیا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close