دنیا

فحش حرکتیں, فرانسیسی پارلیمنٹ کے ڈپٹی سپیکر مستعفی

فرانس کی پارلیمنٹ کے ڈپٹی سپیکر جن پر خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام تھا, اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواتین اراکین پارلیمنٹ نے بتایا کہ ڈپٹی سپیکر ڈینس بوپین نے ایک خاتون رکن کو نا مناسب طریقے سے ہاتھ لگایا تھا جبکہ کئی دیگر خواتین اراکین کو انہوں نے فحش پیغامات بھیجے تھے۔ ڈینس بوپین کے وکیل کا کہنا تھا کہ میرے موکل نے ان تمام الزامات کی تردید کی ہے اور ہو سکتا ہے کہ وہ ان خواتین کے خلاف ہتکِ عزت کا دعویٰ دائر کریں۔ واضح رہے الزامات کے سامنے آنے کے بعد پارلیمنٹ کے صدر نے ڈینس بوپین سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close