دنیا

اپنے منہ میاں مٹھو ٹرمپ، میں حاضر دماغ اور ذہین ہوں

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے شخصیت پر لکھی گئی کتاب کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں احمق نہیں بلکہ ہمیشہ سے حاضر دماغ اور ذہین ہوں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹس میں خود اپنی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دماغی صلاحیتوں میں استحکام اور حاضر دماغی میری پوری زندگی کے دو عظیم اثاثے ہیں، چالاک ہیلری کلنٹن نے ان کارڈز کا بھرپور استعمال کیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں ایک کامیاب کاروباری انسان، ٹاپ ٹی وی اسٹار اور اب امریکا کا صدر ہوں، میرا خیال ہے اب میں صرف ایک حاضر دماغ انسان نہیں بلکہ ذہین ترین شخص کہلانے کے لائق ہوں۔ خیال رہے کہ ہر وقت تنازعات میں گھرے رہنے والے ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدِ صدارت کے ایک سال مکمل ہونے پر امریکی صحافی مائیکل وولف نے ’’فائر اینڈ فیوری‘‘ کے نام سے کتاب تحریر کی ہے جس میں انہوں نے ٹرمپ کی شخصیت سے متعلق انکشافات کرتے ہوئے انہیں مضحکہ خیز اور احمق آدمی قرار دیا ہے جو اپنے ملازموں پر شک کرتا ہے اور ہروقت چیختا چلاتا رہتا ہے۔ یہ کتاب 9 جنوری کو فروخت کےلیے پیش کی جائے گی تاہم اس کے چند مندرجات منظر عام پر آتے ہی ایمیزون کی ویب سائٹ پر اس کی فروخت سے قبل بے شمار آرڈر آچکے ہیں جس کی بنا پر اسے پہلے ہی سے بیسٹ سیلر کتاب قرار دیا جارہا ہے۔ دوسری جانب ٹرمپ انتظامیہ نے اس کتاب پر پابندی لگانے پر غور شروع کردیا ہے اور ٹرمپ اپنے قانونی ماہرین سے مشاورت کے ذریعے کتاب کے مصنف مائیکل وولف اور پبلشر پر ہتکِ عزت کے دعوے پر بھی غور کررہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close