دنیا

بھارتی وزیر اعظم مودی کی متنازعہ تصویر بنانے والا مسلمان لڑکا گرفتار

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی مسلم لیڈر کے ساتھ متنازعہ تصویر بنانے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی جنوبی ریاست کرناٹک کے ضلع گوپال میں پچیس سالہ نوجوان محمد محبوب کی پولیس کو شکایت موصول ہوئی، جس پر کارروائی کرتے ہوئے اُسے مذہبی جماعتوں کے درمیان دشمنی پر اکسانے کے الزام میں اتوار کے روز گرفتار کر لیا گیا ہےتفتیشی افسر کالی کرشناں نے برطانوی خبر رساں ادارےے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’’ متنازعہ تصویر شائع ہونے پر ہندو قوم پرست جماعت بھارتی جنتا پارٹی کی شکایت پر مذکورہ نوجوان کو گرفتار کیا گیا ہےمتنازعہ تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی تلنگانہ ریاست کے متنازعہ مسلمان لیڈر اکبر الدین اویسی کے پیروں کو چھو رہے ہیں، ماضی میں مسلمان رہنماء اکبر الدین اویسی بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کے حوالے سے نفرت آمیز تقریر کرنے کے الزام میں قانونی کاروائی کا سامنہ کرچکے ہیں۔اس سے قبل رواں سال مارچ میں مرکزی بھارت سے دو مسلمان لڑکوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے، جن پر الزام تھا کہ انہوں نے ہندو قوم پرست جماعت آر ایس ایس کے لیڈر موہن بھگوت کی متنازعہ تصاویر بنائی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close