دنیا

پاکستان کابل ہوٹل حملے میں ملوث افراد کو گرفتار کرے، امریکا کا نیا مطالبہ

واشنگٹن: امریکی صدارتی محل وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارہ سینڈرز نے کہا ہے کہ پاکستان کابل ہوٹل حملے میں ملوث طالبان رہنماؤں کو فوری گرفتار کرے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے پریس بریفنگ کے دوران افغان طالبان قیادت اور حقانی نیٹ ورک کی پاکستان میں موجودگی کا بالواسطہ الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کابل ہوٹل پر حملے میں ملوث طالبان رہنماؤں کو فوری طور پر گرفتار یا بے دخل کیا جائے۔ اس کے علاوہ اِس طالبان گروپ کو پاکستانی سرزمین استعمال کرنے سے بھی روکا جائے۔گزشتہ ہفتے کابل کے فائیو اسٹار ہوٹل پر حملہ ہوا تھا جس میں درجنوں افراد ہلاک ہوگئے تھے، ہلاک ہونے والوں میں غیر ملکیوں کی بھی بڑی تعداد شامل تھی، افغان حکام نے الزام عائد کیا تھا کہ اس حملے میں طالبان کا حقانی نیٹ ورک ملوث ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close