دنیا

تائیوان میں ملک کی پہلی خاتون صدر نے حلف اٹھالیا

تائیوان میں ملک کی پہلی خاتون صدر سائی انگ ون نے حلف اٹھالیا، صدر نے چین کے ساتھ پُر امن تعلقات کے عزم کا اظہار کیا.

تفصیلات کے مطابق تائیوان کی پہلی خاتون صدر سائی انگ ون نے حلف اٹھالیا، پہلے خطاب میں انہوں نے عوام کی اُمنگوں پر پورا اترنے کے ساتھ چین کیساتھ بھی پُرامن تعلقات کے عزم کا اظہار کیا.

صدر سائی انگ ون کا کہنا تھا کہ تائیوان کی حکومت اپنے آئین و قانون، جمہوری اقدار اور تائیوان کے عوام کی امنگوں کی بنیاد پر چین سے رابطہ رکھے گی.

خاتون صدر نےچین کیساتھ پرامن تعلقات کےعزم کااظہارکیا،لیکن بیجنگ کے مذاکرات کے مطالبےکومستردکردیا،سائی کو تاریخی اعتبار سے چین مخالف جماعت کی حمایت حاصل ہے۔

صدر نے خطاب میں نہ تو چین سے باضابطہ آزادی کی بات کی اور نہ ہی اس کے ساتھ اتحاد کا تذکرہ کیا لیکن ان کاکہناتھاکہ وہ امن کی راہ اپنائیں گی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close