دنیا

شام کے دو شہروں میں متعدد دھماکے، 65 افراد ہلاک

شام میں اطلاعات کے مطابق دو ساحلی شہروں میں ہونے والے متعدد بم دھماکوں میں کم از کم 65 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

برطانیہ میں شام کی صورتحال پر نظر رکھنے والی تنظیم سیرئین آبزرویٹری کے مطابق طرطوس اور جبلہ میں ہونے والے دھماکوں میں سے کئی خودکش حملے تھے۔

خیال رہے کہ دھماکوں کا نشانہ بننے والے دونوں شہر شامی صدر بشار الاسد کے مضبوط گڑھ ہیں۔

سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق دھماکوں میں مسافروں سے بھرے بس سٹیشنوں اور ایک ہسپتال کو ہدف بنایا گیا۔

خود کو دولتِ اسلامیہ کہنے والی شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ سے منسلک نیوز ایجنسی کے مطابق دولتِ اسلامیہ نے یہ حملے کیے ہیں۔

سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق طرطوس میں کم از کم ایک پیدل خودکش حملہ آور اور کار میں سوار ایک خودکش حملہ آور نے بس اڈے پر حملہ کیا۔

سرکاری نیوز ایجنسی صعنا کے مطابق طرطوس کے شمال میں واقع جبلہ شہر کے بس اڈے کے داخلی راستے پر متعدد راکٹ داغے گئے۔

واضح رہے کہ طرطوس میں روس کا بحیری اڈہ بھی ہے اور حالیہ ماہ میں شامی صدر بشارالاسد کی حکومت نے روس کی فضائی مدد سے ملک کے کئی علاقوں پر دوبارہ کنٹرول حاصل کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close