Featuredدنیا

15 سالہ لڑکی نے موبائل فون چھیننے کی کوشش ناکام بنا دی

نئی دہلی: لڑکی نے فون چھیننے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے چوروں کو رنگے ہاتھوں پر پکڑ لیا۔

لڑکی نے موبائل فون چھیننے آئے اسٹریٹ کرمنلز کو جان پر کھیل کر پکڑ لیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بھارت میں 15 سالہ لڑکی نے جان پر کھیل کر موبائل چوروں کو پکڑ لیا، اسٹریٹ کرمنلز نے لڑکی پر ہتھیار سے حملہ کیا اس کے باوجود لڑکی نے  ہمت دکھاتے ہوئے ایک ڈاکو کو پکڑ لیا۔

پولیس کے مطابق فتح پوری محلہ کی رہائشی کسم کماری نے واقعے کے بارے میں بتایا کہ میں گھر جارہی تھی کہ موٹر سائیکل پر چلنے والے دو افراد نے میرا موبائل چھیننے کی کوششش کی۔

موٹر سائیکل کی پچھلی سیٹ پر بیٹے ملزم نے میرا ہاتھ پکڑا اور میرا فون لے لیا تاہم میں نے مزاحمت کی اور اس کا ہاتھ پکڑ لیا جس کے بعد میں ان کی موٹرسائیکل پر ان کے پیچھے بھاگی اور پیچھے بیٹھے ملزم کی ٹی شرٹ پکڑلی۔

لڑکی کے مطابق ملزم نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور کلائی پر چاقو سے حملہ کیا لیکن چند منٹ بعد راہگیروں نے مجھے بچایا اور ڈاکو کو پکڑ کر لیا جس کے بعد میرا فون واپس مل گیا۔

لڑکی کو زخم آنے پر نجی اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ پولیس کے مطابق ملزمان اویناش کمار اور الیاس آشو کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close