دنیا

قطر کی عمارت بین الاقوامی اعزاز کے لیے نامزد

دوحا: قطر میں اسلامک اسٹڈیز کی خوبصورت عمارت کو رائل انسٹیٹیوٹ آف برٹش آرکیٹیکٹس کی جانب سے پہلے بین الاقوامی اعزاز کے لیے نامزد کیا گیا ہے

 

گزشتہ برس مارچ میں کھولی جانے والی یہ عمارت 35 ہزار 270 اسکوائر میٹر رقبے پر مشتمل ہے اور یہاں دینیات کی اعلیٰ تعلیم دی جاتی ہے۔

اس کو تعمیر کرنے والی کمپنی کا نام منگرہ وائی وارز آرکیٹکٹ ہے۔ عمارت میں ایک مسجد بھی موجود ہے جس میں 1800 افراد بیک وقت نماز ادا کرسکتے ہیں اور یہ قطر کی بڑی مساجد میں سے ایک ہے۔

پروجیکٹ کے ایگزیکیٹو ڈائریکٹر جاسم طلعفت کا اس بارے میں کہنا ہے کہ وہ اس نامزدگی پر بہت خوش ہیں اور اس پر فخر محسوس کر رہے ہیں۔

رائل انسٹیٹیوٹ آف برٹش آرکیٹیکٹس کی جانب سے منعقد کیے جانے والے اس اعزاز کے لیے 50 ممالک کی جانب سے انٹریز بھیجی گئی ہیں۔ ایوارڈ کا اعلان رواں برس دسمبر میں کیا جائے گاتفصیلات کے مطابق اس اعزاز کے لیے دنیا بھر کے ماہر تعمیرات اہل ہیں۔ قطر کی نامزد شدہ عمارت حماد بن خالد یونیورسٹی کا ایک کالج ہے اور یہ گلف کی واحد عمارت ہے جو اس اعزاز کے لیے نامزد کی گئی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close