دنیا

وینیزویلا میں چینی کی قلت سے کوکا کولا متاثر

وینیزویلا میں مشروبات کی معروف کمپنی کوکاکولا نے ملک میں چینی کی قلت کی وجہ سے اپنی مصنوعات کی تیاری روک دی ہے۔

کوک کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ’وینیزویلا میں خال مال کی عدم دستیابی کی وجہ سے پیداوار کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے

کوک کی جانب سے یہ اعلان ایسے وقت گیا ہے کہ جب وینیزویلا میں شراب تیار کرنے والی سب سے بڑی کمپنی ایمپریساس پولر نے خام مال نہ ہونے کی وجہ سے اپنی پیدوار روک دی تھی۔

کوک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کمپنی ملک میں بغیر چینی کے تیار ہونے والی مشروبات کی تیاری جاری رکھے گا جس میں کوکا کولا لائٹ شامل ہے۔

کوک کی ایک ترجمان کے مطابق مسئلے کے حل کے لیے حکومتی اہلکار اور ہمارے سے منسلک سپلائرز سپلائی کے معاملے کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وینیزویلا میں قیمتوں پر کنٹرول، پیداواری لاگت میں اضافے اور کھاد حاصل کرنے میں مشکلات کی وجہ سے گنے کی فصل کی کاشت میں کمی ہوئی ہے۔

اس وجہ سے چھوٹے کسانوں نے ان متبادل فصلوں کی کاشت کاری شروع کی ہے جن کی قیمتوں پر سرکاری کنٹرول نہیں ہے۔

امریکی ترقیاتی ایجنسی یو ایس ڈی اے کے مطابق وینیزویلا نے آئندہ مالی سال میں گنے کی پیدوار کا تخمینہ چار لاکھ 30 ٹن لگایا ہے جو کہ گذشتہ برس کے مقابلے میں 20 ہزار ٹن کم ہے اور اس کے علاوہ ساڑھے آٹھ لاکھ ٹن خام اور تیار چینی برآمد کی ہے۔

گذشتہ دنوں صدر نکولس مدورو نے ان فیکٹریوں کو ضبط کرنے اور ان کے مالکان کو جیل بھیجنے کی دھمکی دی تھی جنھوں نے اپنی پیدوار بند کر دی ہے۔

خیال رہے کہ تیل کی قیمتوں میں مستقل کمی کی وجہ سے وینزویلا کی معیشت کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ تیل وینزویلا کی اہم برآمدات میں سے ایک ہے۔ وینزویلا میں مہنگائی کی شرح براعظم کے دیگر ممالک کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔

اس کے علاوہ حالیہ ماہ اسے بجلی کے شدید قلت کا سامنا ہے جس کی وجہ سے سرکاری دفاتر میں کام کا دورانیہ ہفتے میں پانچ دن سے کم کر کے صرف دو دن کر دیا گیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close