دنیا

زمین سے بیک وقت پانچ سیاروں کا نظارہ

ایک دہائی سے زیادہ عرصے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ عطارد، زہرہ، زحل، مشتری اور مریخ کو بغیر کسی آلے کی مدد کے دیکھا جا رہا اور یہ نظارہ اگلے ماہ تک جاری رہے گا۔

کھلی آنکھوں سیاروں کا نظارہ

ان سیاروں کے نظارے کا آغاز بدھ کی صبح ہوا جو 20 فروری تک جاری رہے گا، تاہم ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ عطارد اس عرصے کے آخر میں مدہم ہوتاچلا جائے گا۔

ماہرین نے تجویز دی ہے کہ ان سیاروں کو دیکھنے کا بہترین وقت صبح سورج طلوع ہونے سے 45 منٹ قبل تک ہے۔

اس کے بعد ایک بار پھر ان سیاروں کو ایک ہی صف میں 13 اگست سے 19 اگست تک دیکھا جا سکے گا۔ مگر اگلی بار یہ منظر شام کے وقت دیکھا جا سکے گا اور زمین کا جنوبی نصف کرہ اسے دیکھنے کی بہترین جگہ ہوگی۔

آخری مرتبہ سیاروں کو زمین سے دسمبر 2004 کے آخر اور جنوری 2005 کے اوائل میں دیکھا گیا تھا۔

سیارے سورج کے گرد اپنے اپنے مداروں میں گردش کر رہے ہیں اور ہر سیارے کو سورج کے گرد اپنا چکر مکمل کرنے کے لیے مختلف دورانیہ درکار ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ تینوں سیارے ایک ساتھ ایسے مقام پر پہنچ گئے ہیں جہاں سے وہ زمین کے اُفق پر ایک ہی قطار میں دیکھے جا سکتے ہیں۔

کیا سیارے ایک دوسرے کے بھی نزدیک ہیں؟

ایسا نہیں ہے، بلکہ سیارے ایک دوسرے سے لاکھوں میل کے فاصلے پر ہیں۔

سورج سے ان کے مخصوص فاصلے اور اس کی ان سیاروں پر پڑنے والی روشنی کے باعث وہ ایک دوسرے کے نزدیک نظر آرہے ہیں، اور ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ہم زمین سے خلا کی وسعتوں اور گہرائیوں کو ناپ نہیں سکتے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close