دنیا

فوجی کیمپ حملے کی پاکستان کو بھاری قیمت چکانا ہوگی، بھارتی وزیر دفاع

نئی دہلی: بھارتی وزیر دفاع نرملا سیتھارامان نے مقبوضہ کشمیر میں فوجی کیمپ پر حملے کا الزام پاکستان پر لگاتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو ان کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ بھارت نے ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی چھاؤنی پر حملوں کا الزام پاکستان پر عائد کردیا ہے، بھارتی وزیر دفاع نرملا سیتھارامان نے پاکستان پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر حملوں میں کالعدم جیش محمد شامل ہے جب کہ حملہ آوروں کو مقامی طور پر بھی مدد فراہم کی گئی۔ بھارتی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اس بات کے تمام ثبوت فراہم کریں گے کہ حملہ آوروں کو پاکستان سے مدد فراہم کی گئی، تمام شواہد کو جمع کرلیا گیا ہے اور ہمیشہ کی طرح ہم حملوں کے ثبوت پاکستان کو فراہم کریں گے۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ممبئی حملوں کے ذمہ دار آج بھی پاکستان میں آزاد گھوم رہے ہیں تاہم پاکستان کو مقبوضہ کشمیر میں فوجی چھاؤنی پر حملوں کی قیمت چکانا پڑے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر حملے میں ایک سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگیا تھا جب کہ اس سے قبل بھارتی چھاؤنی سنجوان پر حملے میں 5 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close