دنیا

امیر ماں باپ نے اپنے ہی قتل کی نقلی تصاویر جاری کردیں تاکہ ان کا بیٹا۔۔۔ حقیت جان کر تمام والدین کی آنکھوں سے آنسو نہ رُکیں

ماسکو: ماں باپ، جو عمر بھر اپنی اولاد کو ایسے نازوں سے پالتے ہیں کہ ان کی ہلکی سی تکلیف بھی انہیں تڑپا کررکھ دیتی ہے، یہ توقع ضرور رکھتے ہیں کہ اولاد بڑھاپے میں ان کا سہارا بنے گی، مگر یہ کیسا ستم ہے کہ بعض اوقات اولاد ایسی بدبخت نکلتی ہے کہ والدین کے بڑھاپے میں ان کا سہارا بننے کی بجائے الٹا ان کی جان کے درپے ہو جاتی ہے۔ سفاکیت کا ایسا ہی ناقابل یقین معاملہ روس میں سامنے آیا ہے۔

دی مرر کے مطابق سوچی شہر سے تعلق رکھنے والے ایک بوڑھے جوڑے کو قتل کروانے کے لئے ان کے اپنے ہی نوجوان بیٹے نے کرائے کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔ اتفاق سے اس کی آن لائن تلاش پر پولیس کی بھی نظر پڑ گئی اور اس سے پہلے کہ یہ شخص کسی حقیقی قاتل کے ذریعے اپنے والدین کو قتل کروا دیتا، خفیہ پولیس کے ایک اہلکار نے کرائے کے قاتل کا روپ دھار کر اس سے رابطہ کر لیا۔ نوجوان نے اس اہلکار کے ساتھ اپنے والدین کے قتل کا معاہدہ 40 ہزار پاؤنڈ میں طے کیا لیکن یہ ساری بات چیت فون پر ہی طے ہوئی۔ پولیس اس سفاک شخص کو پورے ثبوتوں کے ساتھ پکڑنا چاہتی تھی لہٰذا انہوں نے اس کے والدین کے ساتھ رابطہ کیا اور انہیں ساری صورتحال سمجھائی۔

اس کے بعد پولیس نے معمر جوڑے کو ایک ڈرامے کا حصہ بنایا تا کہ ان کے بیٹے کو رنگے ہاتھوں پکڑا جا سکے۔ انہوں نے معمر جوڑے کو اوندھے منہ لٹا کر ان کے جسموں پر سرخ رنگ گرا کر ایسا منظر بنایا گویا انہیں قتل کیا جا چکا ہو۔ اس کے بعد خفیہ پولیس کے اہلکار نے اس جوڑے کی تصاویر بنا کر ان کے بیٹے سے رابطہ کیا اور بتایا کہ اس کا کام کر دیا گیا ہے۔ یہ اطلاع ملنے پر نوجوان اپنے والدین کے قتل کی تصاویر دیکھنے کے لئے بتائی گئی جگہ پر پہنچا مگر پولیس پہلے ہی وہاں اس کی منتظر تھی۔ یہ درندہ صفت ملزم اب پولیس کی حراست میں ہے اور اس کے خلاف قانونی کاروائی کا سلسلہ جاری ہے۔ عدالت میں الزامات ثابت ہونے پر اسے 15 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close