دنیا

شنگھائی ایئر پورٹ پر کریکر دھماکہ

چین کے شہر شنگھائی کے مصروف پڈونگ ایئرپورٹ میں مسافر نے کریکر دھماکہ کردیا جس میں 5 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چین کے شہر شنگھائی کے معروف اور مصروف ترین ایئر پورٹ پڈونگ ایئر پورٹ پر کریکر دھماکہ ہوا ہے، دھماکہ پڈونگ ایئرپورٹ کے ٹرمینل 2 پر ہوا ہے، دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں

چین کے قومی چینل کے مطابق کریکر دھماکہ ایئرپورٹ کے ٹرمینل 2 پر چیک-اِن کاؤنٹر پر موجود ایک مسافر نے کیا، کریکر بم مقامی ساختہ ہے جس میں مقامی دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا ہے۔

دھماکے کے بعد ایئرپورٹ پولیس نے دھماکہ کرنے والے شخص کو گرفتار کر کے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،جہاں طبی امداد کے بعد ملزم سے تحقیقات کی جائیں گی،تا حال دھماکہ کی وجوہات کا تعین نہیں کیا جاسکا ہے۔

ریسکیو اہلکاروں نے دھماکے کے بعد فوری طور پر اپنی خدمات دینا شروع کردیں،ریسکیو ایلکاروں نے زخمی افراد کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا،جہاں زخمی مسافروں کو طبی امداد دی جا رہی ہے،قیاس کیا جارہا ہے کہ زخمیوں کی تعداد 5 ہے

زخمیوں کا کہنا ہے کہ دھامکہ کرنے والے مسافر کا عزائم کا اندازہ کرنا مشکل ہے، مسافر نے چیک ان کاؤنٹر پر اچانک دھماکہ کردیا تھا، دھماکہ کی نوعیت شدید نہیں تھی، اسی لیے نقصان قدرے کم ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close