دنیا

قوانین کی خلاف ورزی، شریعہ ایئر لائن کی پروازیں معطل

اسلامی شریعہ کے تحت پرواز کرنے والی ملائیشیا کی پہلی ایئر لائنز ’راياني ایئر ‘کو قوانین توڑنے کے الزام میں پروازوں سے روک دیا گیا ہے۔

شہری ہوا بازی کے شعبے ڈی سی اے نے کہا ہے کہ رياني ایئر کی حفاظتی جانچ اور انتظامی معاملات کے پیش نظر اس کے اجازت نامے کو منسوخ کیا جا رہا ہے۔

رایانی ایئر گذشتہ سال دسمبر میں لانچ کی گئی تھی اور اس میں صرف حلال کھانے پیش کیے جاتے تھے۔ اس میں شراب کی سہولت نہیں تھی اور عملے کو باحیا لباس پہننے کی اجازت تھی۔

راياني ایئر کے بیڑے میں دو بوئنگ 400-737 طیارے شامل ہیں

ڈي سي اے نے کہا ہے کہ راياني ایئر اب کاروباری ایئر لائن کی طرح خدمات فراہم نہیں کر سکے گی۔

پرواز کے قوانین پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے اس ایئر لائن کو تین ماہ کے لیے معطل کر دیا گیا تھا۔ اس کے بعد حفاظتی انتظامات کے بارے میں اس کی جانچ ہوئی تھی۔

ملائیشیا کے شہری ہوابازی کمیشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس ’ایئر لائن نے ایئر سروس لائسنس کی شرائط کی خلاف ورزی کی اور اس میں ایک پیشہ ور ایئر لائن کی طرح کام کرنے کی اقتصادی اور انتظامی صلاحیت کی کمی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close