دنیا

جمائما خان کی عمران خان کی مبینہ بیٹی کے ساتھ ایسی رنگین تصویر سامنے آگئی کہ سوشل میڈ یا پر طوفان آگیا

تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان نے رنگین لباس میں اپنی سوتیلی بیٹی اور بیٹوں کے ساتھ تصویر سوشل میڈ یا پر شیئر کردی جسے لوگوں نے خوب سراہا ۔تفصیل کے مطابق ان دنوں جمائما خان چھٹیا ں منا رہی ہیں اور اس سلسلے میں وہ اپنے دونوں بیٹوں قاسم ،سلمان اور سوتیلی بیٹی ٹیرن وائٹ کے ساتھ سیرکر رہی ہیں ۔اس موقع پر جمائما خان اور بچوں نے رنگین لباس پہن کر ایک ساتھ تصویر بنوائی ۔تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جمائما خان اپنی سوتیلی بیٹی اور بیٹوں کے ساتھ خوش نظر آرہی ہیں جبکہ بچے بھی ان چھٹیوں سے خوب لطف اندوز ہوتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں ۔اس سے قبل گزشتہ روز جمائما خان نے بکنی پہنے ہوئے تصویر اور ویڈیوز شیئر کی تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ جس طرح جنگل میں تنہا درخت کے گرنے کی آواز کوئی نہیں سن سکتا کیا چھٹیاں بغیر تصاویر پوسٹ کیے ہوئے منائی جانی چاہیے۔انہوں نے کہا تھا کہ دو سال سے وہ چھٹیاں منانے نہیں گئیں ،وہ سب کی توجہ اس طرف دلانا چاہتی ہیں کے ہر ایک کو چھٹیوں کو بھر پور انداز سے منانا چاہیے۔ انہوں نے ایک مگرمچھ کے ساتھ سیلفی لینے کا بھی ارداہ بنا یا ہوا ہے۔اس سیلفی سے وہ اپنی غیر معمولی خوشی کے لمحات سے بھر پور چھٹیوں کے سلسلے کا اختتام کریں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close