دنیا

پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں،100سے زائد پولیس اہلکار زخمی

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ہزاروں افرادکےپولیس مخالف مظاہرے کےدوران جھڑپوں میں سو سےزائد پولیس اہلکارزخمی ہوگئے.

تفصیلات کے مطابق جرمنی کے دارالحکومت برلن کے علاقےفریڈرک شائن میں بائیں بازو سےتعلق رکھنےوالے افراد نےعلاقے میں پولیس کی مسلسل موجودگی کےخلاف احتجاج کیا اور سڑکوں پرنکل آئے.

تین ہزار پانچ سو کے قریب مظاہرین کوقابو کرنےکےلیےتقریبااٹھارہ سو پولیس اہلکار علاقے میں تعینات تھے.

پولیس ترجمان کے مطابق مظاہرین نے پولیس پرپتھراؤ کیا،بوتلیں پھینکیں اورآتش گیر مادے سے حملہ بھی کیا،جواب میں پولیس کی جانب سے بھی طاقت کا استعمال کیا گیا،پولیس نے آنسوگیس کے شیل فائر کیے اورکئی مظاہرین کو حراست میں لےلیا.

پولیس حکام کےمطابق جھڑپوں کےدوران درجنوں مظاہرین سمیت سوسےزائد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے.

یاد رہے کہ ہفتے کی شام کو تین ہزار پانچ سو کےقریب افراد پولیس کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں کاسلسلہ اتوار کی صبح تک جاری رہا،جس میں سینکڑوں مظاہرین سمیت 120 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے.

واضح رہے کہ ہفتے کی شام کو شروع ہونے والا احتجاج گذشتہ پانچ سالوں میں سب سے زیادہ پرتشددتھا،جس میں اتنی بڑی تعداد میں مظاہرین سمیت پولیس اہلکار زخمی ہوئے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close