دنیا

عمران خان کے وزیر اعظم بننے کے بعد ان کی مبینہ بیٹی ٹیریان وائٹ نے بھی خاموشی توڑ دی ، ہر کوئی دنگ رہ گیا

لندن :پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی پر ایک طرف تو عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ خان نے انہیں مبارکباد دی ہے تو دوسری جانب عمران خان کی مبینہ بیٹی ٹیریان وائٹ نے بھی اظہارِ مسرت کیاہے۔

عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ خان نے الیکشن 2018 میں تحریک انصاف کی فتح پر لکھا ’ بہت سی مشکلات، قربانیوں اور کردار کشی کے 22 سال کے بعد بالآخر میرے بیٹوں کے والد پاکستان کے اگلے وزیر اعظم ہوں گے۔ یہ ہار سے ہارنے سے انکار کرنے والوں کیلئے سبق ہے، عمران خان کیلئے سب سے بڑا چیلنج یہ ہے کہ وہ اب یہ یاد رکھیں کہ وہ سیاست میں کیوں آئے تھے‘۔جمائمہ خان نے یہ ٹویٹ گزشتہ روز (جمعرات کو) کیا تھا تاہم آج اس ٹویٹ کے ذریعے ٹیریان وائٹ نے اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ ٹیریان نے جمائمہ کا ٹویٹ ری ٹویٹ کرتے ہوئے جمائمہ خان کیلئے محبت کا اظہار کیا۔

ٹیریان وائٹ کے ٹویٹ کے جواب میں محمد سلیم نے انہیں مبارکباد دی اور کہا ’ ٹیریان اب تمہارے ڈیڈ وزیر اعظم پاکستان بن گئے ہیں‘۔

دیسی میڈونا نے امید ظاہر کی کہ ٹیریان کے والد کے وزیر اعظم بننے کے بعد ہم امید کرتے ہیں کہ وہ پاکستان آسکیں گی۔
شارق نے ٹیریان کو مبارکباد کے ساتھ ٹرولز کو درگز کرنے کا مشورہ بھی دیا۔
ضرور پڑھیں:الیکشن نتائج، اڈیالہ جیل میں قید نواز شریف بھی میدان میں آ گئے، بڑا اعلان کر دیا
محمد منصور نے ٹیریان کو پاکستان کی دختر اول قرار دے دیا۔
واضح رہے کہ جمائمہ خان کی سہیلی سیتا وائٹ کی صاحبزادی ٹیریان کے حوالے سے پاکستان میں یہ الزام لگایا جاتا ہے کہ وہ عمران خان کی مبینہ طور پر ناجائز اولاد ہے، ان الزامات کو تقویت دینے کیلئے اس بات کو بھی اچھالا جاتا ہے کہ ٹیریان جمائمہ خان کے گھر پر رہتی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close