دنیا

آسام کی مارکیٹ میں فائرنگ ، 14 افرادجاں بحق

نئی دہلی- بھارتی ریاست آسام کے ایک مصروف بازار میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے 14 افراد جاں بحق اور15زخمی ہوگئے ہیں جبکہ مقابلے میں ایک حملہ آور بھی ماراگیا ہے۔ آسام کے ڈی جی پولیس کے حوالے سے بھارتی میڈیا نے بتایاکہ تین سے چار افراد اس حملے میں ملوث ہیں-

بھارتی میڈیا کے مطابق مسلح شخص نے کوکراجھارکے وسط میں موجود تنالی کے علاقے میں ایک ہفتہ وار پرہجوم مارکیٹ میں فائرنگ کردی ۔ یہ حملہ اس وقت کیاگیا جب پولیس اور مبینہ حملہ آور کا آمناسامنا ہوا تو اس  نے فائرنگ کردی۔

 آسام کے ڈی جی پولیس کے حوالے سے بھارتی میڈیا نے بتایاکہ تین سے چار افراد اس حملے میں ملوث ہیں تاہم ہندوستان ٹائمز کاکہناتھا کہ اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی ۔ 

آسام کے وزیراعلیٰ نے اس حملے پر وزیراعظم نریندرامودی اور وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ سے بھی رابطہ کیا ہے اور اپنے ایک ٹوئیٹ میں راجناتھ سنگھ کا کہناتھاکہ صورتحال پر نظررکھے ہوئے ہیں ۔ 

ٹائمزآف انڈیا کے مطابق کم ازکم 20منٹ تک جاری رہنے والے مقابلے کے بعد مارے جانیوالے حملہ آور سے ایک اے کے 47 برآمد کرلی گئی جبکہ مزید نفری علاقے میں پہنچ گئی، فائرنگ کے علاوہ حملہ آوروں نے ایک دستی بم بھی پھینکا جس سے تین دکانوں کونقصان پہنچا۔

ٹی وی پر دکھائی جانیوالی فوٹیج میں دھواں اٹھتابھی دکھائی دے رہاتھا جبکہ بعض اطلاعات کے مطابق مارکیٹ میں شدید فائرنگ ہوئی ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close