دنیا

’ذرا مُڑ کر دیکھو۔۔۔‘ شادی سے چند ماہ پہلے دلہن کے باپ کی موت، لیکن پھر شادی والے دن بھائی نے مڑ کر دیکھنے کو کہا تو یہ دیکھ کر دنگ رہ گئی کہ۔۔۔

برمنگھم: برطانوی لڑکی اینڈریا کے والد اس کی شادی کے حوالے سے بڑے پرجوش تھے اور وہ دن دیکھنے کے لئے بے تاب تھے جب ان کی بیٹی دلہن بنے گی، مگر قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ اینڈریا کی شادی سے چند ماہ قبل انکشاف ہوا کہ ان کے والد خطرناک کینسر میں مبتلاءتھے جو آخری مرحلے میں داخل ہو چکا تھا۔ اس اندوہناک انکشاف کے چند دن بعد ہی وہ دنیا سے رخصت ہو گئے۔اینڈریا کی شادی کا دن آیا تو وہ بہت ہی اداسی محسوس کر رہی تھی اور صرف اس کا بڑا بھائی جانتا تھا کہ وہ اپنے والد کی کتنی کمی محسوس کر رہی تھی۔ اینڈریا دکھی تھی لیکن اسے معلوم نہیں تھا کہ اس کے بھائی نے اس کے چہرے پر مسکراہٹ لانے کے لئے کچھ خاص اہتمام کر رکھا تھا۔ اس نے اینڈریا کی شادی کے لئے وہی خاص میوزک چلانے کا اہتمام کیا تھا جو ان کے والد کو بہت پسند تھا اور ساتھ ہی خاندان کے سب مردوں کو جمع کیا تھا جو اس میوزک کے ساتھ اینڈریا کو سرپرائز دینے والے تھے۔جب تقریب کا وہ لمحہ آیا کہ جب اینڈریا کو اس کے والد نے ہاتھ پکڑ کر سٹیج پر لانا اور اس کے ساتھ روایتی رقص کرنا تھا تو یقیناً وہ خود کو بہت تنہا محسوس کر رہی تھی۔ پھر اس کے بھائی نے اسے پیچھے مڑ کر دیکھنے کو کہا۔ وہاں خاندان کے سب مرد موجود تھے جو اس کے والد کی جگہ اسے اپنے جھرمٹ میں لئے آگے بڑھنے کو تیار تھے۔ پھر ان کے والد کا پسندیدہ میوزک چلایا گیا اور خاندان کے تمام مردوں نے ایک ساتھ مل کر اینڈریا کو سٹیج پر پہنچایا اور ان کے ساتھ رقص کیا۔اس موقع پر تقریب کے سب شرکاءکی آنکھیں نم تھیں۔ اینڈریا کی آنکھوں میں بھی آنسو تھے، لیکن اس کا کہنا تھا کہ یہ خوشی کے آنسو تھے۔ وہ اپنے والد کی کمی محسوس کر رہی تھیں لیکن جس طرح ان کی کمی پوری کرنے کے لئے خاندان کے سب مرد مل کر انہیں سٹیج پر لے کر گئے تھے اس سے اینڈریا کا دکھ بہت حد تک ہلکا ہو گیا تھا۔ ا ن کا کہنا تھا کہ وہ خاص طور پر اپنے بھائی کی شکر گزار ہیں جس نے ان کی خوشی کے لئے یہ خوبصورت اہتمام کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close