دنیا

دو پولیس سٹیشنز پر حملوں میں چھ ہلاک، 219 زخمی

تازہ حملے میں مشرقی شہر الازیغ میں پولیس سٹیشن کو نشانہ بنایا گیا جہاں کم از کم تین افراد ہلاک اور 140 سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ کار بم دھماکہ تھا اور ملک کے مشرقی علاقے میں 24 گھنٹے کے دوران ہونے والا دوسرا بم دھماکہ ہے۔

عمارت سے دھوئیں کے بادل اٹھتے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ ایمبولینسز زخمیوں کو ہسپتال لے جا رہی ہیں۔

بدھ کو بھی ایرانی سرحد کے قریبی شہر وان میں پولیس سٹیشن کے قریب بم حملہ ہوا تھا۔

اس حملے میں تین افراد ہلاک اور 70 زخمی ہوئے تھے۔

حکام نے دونوں حملوں کا الزام کرد عسکریت پسند گروہ پی کے کے پر عائد کیا تھا۔

گذشتہ ہفتے بھی پولیس کے قافلوں پر ہونے والے حملوں میں آٹھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

پی کے کے کمانڈر نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ ’ترکی کے خلاف ایک انداز کی جنگ کا آعاز کیا گیا ہے۔

پی کے کے کمانڈر کا کہنا تھا کہ ’اس جنگ کو ہر جگہ پھیلایا جائے گا بنا پہاڑوں، دیہاتوں اور شہروں میں تفریق کیے۔‘

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close