دنیا

ٹرمپ کے برہنہ مجسمے عوام میں مقبول

جمعرات کو نیویارک، لاس اینجلس، کلیولینڈ، سان فرانسیسکو اور سیاٹل میں دیکھے گئے ان مجسموں نے جلد ہی عوام کی توجہ حاصل کر لی۔

کیلیفورنیا کی ایک کمپنی ’انڈکلائن‘نے مختلف مقامات پر رپبلکن جماعت کے متنازع صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے مجمسے نصب کیے اور ان کی ویڈیوز بنا کر اپنی ویب سائٹ پر جاری کی

لیکن نیویارک میں تفریحی پارکس کی دیکھ بھال کرنے والے ادارے نے اس اقدام کو مسترد کرتے ہوئے اپنے ملازمین کو مجسموں کو پارکس سے ہٹانے کا حکم دیا ہے۔

اس کے بعد مجسموں کو اکھاڑ دیا گیا۔ لیکن اس سے پہلے دن بھر لوگ مجسمے کو دیکھنے کے لیے رکتے رہے اور اس کے ساتھ سیلفیاں بھی بنواتے رہے۔ رپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے مقبول ہیں۔

کئی رپبلکنز نے ڈونلڈ ٹرمپ سے کہا ہے کہ وہ اپنے جارحانہ اور متنازع بیانات پر قابو پائیں جن کی وجہ سے ان کی مقبولیت میں مسلسل کمی ہو رہی ہے لیکن وہ اپنی انتخابی مہم کے اُسی انداز کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں جس کی وجہ سے وہ رپبلکن پارٹی کی نامزدگی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

تاہم حالیہ دنوں میں ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی ہوئی ہے جبکہ ان کے مقابلے میں ہلیری کلنٹن کی مقبولیت بڑھ گئی ہے حال ہی میں ٹرمپ پر اپنے حامیوں کو تشدد پر اکسانے کا الزام بھی لگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close