دنیا

: انجیلامرکل کی جماعت کو دھچکا

جرمنی کے سرکاری ٹی وی کی جانب سے جاری کیے جانے والے ایگزٹ پولز میں بتایا گیا ہے کہ جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی جماعت سی ڈی یو پارٹی کو تارکینِ وطن کی مخالف جماعت نے ملک کی شمال مشرقی ریاست میں ہونے والے انتخابات میں شکست دے کر تیسرے نمبر پر دھکیل دیا ہے.

اتوار کو ہونے والے انتخابات کے ایگزٹ پولز کے مطابق ریاست میکلن برگ ویسٹ پومرانیا میں پناہ گزین مخالف اور اسلام مخالف جماعت الٹرنیٹیو فوئر ڈوئچے لینڈ (اے ایف ڈی) کو 21 فیصد ووٹ جبکہ انجیلا مرکل کی کرسچن ڈیموکریٹک پارٹی نے19فیصد ووٹ حاصل کیے.

یاد رہے کہ انجیلا مرکل کی جماعت کے لیے اس ریاست میں یہ اب تک کے بد ترین انتخابی نتائج ہیں.

اس سے قبل رواں سال جرمنی میں تارکین وطن کے خلاف بڑھتے ہوئےنفرت انگیز رویے کےخلاف جرمن چانسلرمیدان میں آگئیں تھی اور قدامت پسندوں کےمہاجرین مخالف رویے اوراقدامات کوشرمناک قراردے دیا تھا.

واضح رہے کہ جرمنی کے سنہ 2017 میں متوقع پارلیمانی انتخابات کے لیے ان انتخابات کو ایک امتحان قرار دیا جا رہا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close