دنیا

مقبوضہ کشمیر میں ظلم کے پہاڑ توڑنے والی بھارتی فوج کا ذہنی توازن بگڑنے لگا

مقبوضہ کشمیر میں ظلم کے پہاڑ توڑنے والی بھارتی فوج کا ذہنی توازن بگڑنے لگا۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کےمطابق بھارتی فوج میں خودکشیوں کے بڑھتے رجحان نے خطرے کی گھنٹی بجادی، 27 مارچ 2024 کو جموں وکشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کےاہلکار نےخودکشی کرلی۔

اہلکار نےاپنی سروس رائفل سےخودکوگولی مارکراپنی زندگی کا خاتمہ کیا،مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز کی خودکشی کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے،اس سے قبل بھی خودکشی کےکئی واقعات منظر عام پر آ چکے ہیں۔

کشمیرمیڈیا سروس کےمطابق مقبوضہ وادی میں تعینات بھارتی فوجیوں کی خودکشی کی شرح میں خطرناک حدتک اضافہ دیکھنےمیں آیا ہے،2007 سے اب تک مقبوضہ وادی میں 596 سے زائد بھارتی فوجی خودکشی کر چکے ہیں۔

الجزیرہ کےمطابق مودی حکومت کی ناقص پالیسیوں سے تنگ بھارتی فوجی اپنی ہی جانیں لینے لگے جموں کشمیر میں مودی سرکار کے مظالم سے بھارتی فوجی بھی نالاں ہیں،بھارتی حکومت کے نا اہلی اور ناقص پالیسیوں کی بدولت بھارتی فورسز میں ذہنی تناؤ بڑھ گیا جو بعد میں خودکشی کا سبب بننے لگا۔

رائیٹرز کےمطابق اس وقت مقبوضہ کشمیر میں موجود بھارتی فورسز کے نصف سے زاہد اہلکار شدید تناؤ کا شکار ہیں،16نومبر کو ضلع ادھم پور میں خودکشی کرنے والے بھارتی فوج کے 38 سالہ نائیک ہریش چندر سنگھ کا تعلق 31 راشٹریا رائفل سے تھا۔

ٹائمز آف انڈیا 15 نومبر 2023 کو حیدرآباد میں بھارتی فوجی راجندرا سنگھ نے خود کو گولی مار لی۔

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج میں خودکشی کےبڑھتے رجحان پر بھارتی اور بین الاقوامی میڈیا نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close