دنیا

عالمی کساد بازاری کے باوجود مثبت اقدامات

بینک آف جاپان کے گورنر ہیروہیکوکروڈا نے کہا ہے کہ چینی حکومت نے اپنی معیشت کو بہتر بنانے کیلئے جو مثبت اقدام کئے ہیں ان کے نتیجے میں چینی معیشت تیزی سے ترقی کرے گی ، انہوں نے ان خیالات کا اظہار جاپانی مالیاتی پالیسی کے بارے میں خطاب کرنے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ بینک آف جاپان کے صدر نے کہا کہ چینی معیشت صحیح سمت میں آگے بڑھ رہی ہے اور یہ چینی حکومت کی مثبت اقتصادی پالیسیوں کا نتیجہ ہے ، عالمی معیشت سست روی کا شکار ہے اور اس کے اثرات چین پر بھی مرتب ہوئے ہیں تا ہم چینی حکومت نے ایسے موثر اقدامات کئے ہیں جن کے باعث یہ یقین سے کہا جا سکتا ہے کہ چینی معیشت تیزی سے ترقی کرے گی ، چینی معیشت میں اتنی اہلیت ہے کہ وہ ان حالات کا مقابلہ کر سکتی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close