دنیا

امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستانی مسلمان فیڈرل جج نامزد

امریکی صدر باراک اوباما نے منگل کے روز عابد قریشی کو بطور فیڈرل جج نامزدکردیا.وائٹ ہاؤس کے مطابق عابد ریاض قریشی کی بطور فیڈرل جج نامزدگی سینیٹ کو بھجوادی گئی ہے۔

امریکی صدر کی جانب سے ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کی امریکی ڈسٹرکٹ کورٹ کے لیے نامزد عابد ریاض قریشی دھوکہ دہی جعلسازی اور سیکورٹی خلاف وزی  کے قانونی معاملات میں مہارت رکھتے ہیں۔

باراک اوباما نے ایک بیان میں کہا کہ “میں امریکہ کی ڈسٹرکٹ کورٹ کے بینچ پر خدمت کرنے کے مسٹر قریشی کو نامزد کی کررہا ہوں اور مجھے یقین ہے کہ وہ دیانت داری اور انصاف کے لیے ایک ثابت قدمی کے عزم کے ساتھ امریکی عوام کی خدمت کریں گے.”

واضح رہے کہ کانگریس سے منظوری کی صورت میں عابد قریشی ڈسٹرکٹ آف کولمبیا میں جج ہوں گے اور انہیں پہلے مسلم اور پاکستانی امریکن فیڈرل جج بننے کا اعزاز حاصل ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close