دنیا

داعش کے حمایتی مبلغ انجم چودھری کو ساڑھے 5 سال قید کی سزا

دہشتگرد تنظیم داعش سے آن لائن وفاداری کا حلف اٹھانے والے اننچاس سالہ انجم چودھری کو ساڑھے پانچ سال قید کی سزا سنادی، پولیس کا کہنا ہے کہ مبلغ انجم چودھری کے پیروکاروں نے برطانیہ اور دیگرممالک میں حملے کیے ہیں جبکہ عدالت نے انجم چودھری کے ساتھ انکے ساتھی میزان الرحمٰن کو بھی ساڑھے پانچ برس ہی کی سزائے قید سنائی گئی ہے۔

انچاس سالہ انجم چوہدری اور ان کے قریبی شریک کار تینتیس سالہ محمد میزان الرحمان پر الزام تھا کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر سلسلہ وار ایسی تقاریر پوسٹ کی تھیں، جن میں مسلمانوں کو دہشتگرد تنظیم داعش کی حمایت کی دعوت دی گئی تھی۔

عدالت میں دونوں ملزمان کی وہ تقاریر بھی سنائی گئیں جن میں انھوں نے لوگوں کو دولتِ اسلامیہ کی حمایت پر اکسانے کی کوشش کی۔

یاد رہے کہ لندن کے نواحی علاقے الفرڈ سے تعلق رکھنے والے انجم اور انکے ساتھی میزان کو گزشتہ ماہ دہشت گردی ایکٹ کی شق بارہ کی خلاف ورزی کرنے پر مجرم قرار دیا گیا تھا جبکہ انجم چودھری کے ساتھ انکے ساتھی میزان الرحمٰن پر جیوری کی جانب سے فرد جرم جولائی میں عائد کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ انجم چوہدری برطانیہ میں اسلام فور یوکے یا ’المہاجرون ‘ کے نام سے ایک تنظیم کے سربراہ بھی رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close