دنیا

ہیلری نے ٹرمپ سے معافی مانگ لی

ڈیمو کریٹک امیدوار ہیلری کلنٹن نے گزشتہ روز انتخابی مہم کے دوران ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کو نسل پرست اور ناپسندیدہ قرار دیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے ایک ایسے شخص کو کمپین چلانے کا چارج دیا ہے، جوسب سے زیادہ ناپسندیدہ ہے تاہم اب انہوں نے اپنے ان الفاظ پر معذرت کرلی ہے، ہیلری کلنٹن کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ان الفاظ پر شرمندہ ہیں۔ یا د رہے کہ امریکی صدارتی انتخابات کی تاریخ جوں جوں قریب آرہی ہیں،عوام کی زیادہ سے زیادہ حمایت حاصل کرنے کےلیے امیدواروں کے درمیان الفاظ کی جنگ اور شعلہ بیانی بھی شدت اختیار کرتی جارہی ہے، اس پہلے ڈیمو کریٹک امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ بھی کئی بار اپنے مخالفین کو تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close