Featuredدنیا

امریکی تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈاؤن 23ویں روز میں داخل

واشنگٹن: امریکی شٹ ڈاؤن آج اتوار کو 23ویں روز میں داخل ہو گیا ہے، یہ امریکی تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈاؤن ہے جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کانگریس کے درمیان میکسیکو سرحدی دیوار کے لئے فنڈز منظور نہ کرنے پر شروع ہوا جس پر امریکی صدر نے شٹ ڈاؤن کا حکم دے دیا ہے، اس شٹ ڈاون کے خاتمے کا کوئی فوری امکان تاحال نظر نہیں آ رہا ہے۔ ٹرمپ نے ایمرجنسی لگانے کا منصوبہ ترک کر دیا ہے، میامی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا ایک ٹرمینل بند، شٹ ڈاؤن کے نتیجے میں وفاقی ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی نہیں ہو رہی۔

کانگریس اور امریکی صدر میں مذاکرات بھی ہوئے مگر وہ نتیجہ خیز ثابت نہ ہو سکے، امريکی حکومت کی جزوی بندش يا "شٹ ڈاؤن” ملکی تاريخ کی طويل ترين بندش بن چکی ہے، قبل ازیں 1996ء میں بل کلنٹن کے دور صدارات میں 21 دن کا شٹ ڈاون ہوا تھا۔ امریکی ائیر ٹریفک کنٹرول ایسوسی ایشن نے ملکی تاریخ کے طویل ترین شٹ ڈاون کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر حکام کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا ہے، امریکی ڈسٹرکٹ کورٹ میں دائر مقدمے میں موقف اپنایا گیا کہ شٹ ڈاون کے سبب تنخواہیں نہیں دی جا رہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close