دنیا

صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اپوزیشن کے درمیان شٹ ڈاؤن کے خاتمے کیلئے معاہدے پر اتفاق

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اپوزیشن کے درمیان شٹ ڈاؤن کے خاتمے کے لیے معاہدے پر اتفاق ہو گیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اپوزیشن کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں جس کے بعد ملک میں جاری شٹ ڈاؤن عبوری طور پر ختم ہو گیا ہے۔معاہدے کو جمعہ کے روز آئینی شکل دیتے ہوئے کانگریس میں قانون سازی کی جائے گی۔طے پائے گئے معاہدے میں اپوزیشن نے میکسیکو کی سرحد پر حفاظتی دیوار بنانے کے لیے ایک ارب 37 کروڑ ڈالر کی منظوری دینے کی ہامی بھری ہے جس پر صدر نے بھی رضامندی کا اظہار کیا ہے۔

قبل ازیں صدر ٹرمپ نے 5 ارب 70 کروڑ ڈالر کا مطالبہ کیا تھا۔گزشتہ برس کے آخری ماہ صدر ٹرمپ نے میکسیکو کی حفاظتی سرحدی دیوار کی تعمیر کے لیے 5 ارب سے زائد فنڈ کی منظوری نہ دینے پر بجٹ دستاویز پر دستخط سے انکار کردیا تھا جس سے ملک بھر میں کرسمس سے قبل سرکاری محکموں میں شٹ ڈاؤن ہوگیا تھا۔واضح رہے کہ وسط مدتی انتخابات میں صدر ٹرمپ کی جماعت کو ناکامی کا سامنا رہا جس کے باعث کانگریس میں اپوزیشن جماعت مضبوط ہوگئی اور صدر ٹرمپ کو اپنی من مانیاں کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close