دنیا

امریکہ کاغیرت کےنام پرقتل کےخلاف قانون سازی کا خیرمقدم

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان میں غیرت کے نام پر قتل کے خلاف بل کی منظوری کا خیر مقدم کرتا ہےاور یہ قانون خواتین کے تحفظ کی جانب اہم قدم ہے۔

جان کربی کا کہناتھا کہ اس سے معاشرے میں خواتین کی بھرپور شرکت کو فروغ ملے گا۔سماجی آگاہی پھیلانا اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ضروری ہے۔ان اقدامات پر پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے میڈیا بریفنگ کے دوران مزید کہا کہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان اور بھارت بات چیت کریں۔

پریس برینفنگ کےدوران ایک سوال پر کہ سرجیکل اسٹرائیک ہوئی ہے یا نہیں اس بارے میں جان کربی کا کہناتھا کہ بھارتی حکام ہی بتا سکتے ہیں۔ہم دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close