دنیا

ہلیری کلنٹن میری کردارکشی کررہی ہے

امریکہ میں گزشتہ ہفتےریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی خواتین سے متعلق اخلاق سے گری ہوئی گفتگو کی ویڈیو منظرعام پرآنے اورچند دنوں سے متعدد خواتین کی جانب سےٹرمپ پرجنسی ہراساں کرنے کے الزامات پرٹرمپ کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نےاپنےاوپرلگائے جانےوالے الزامات کوردکرتے ہوئے کہا کہ وہ نہیں جانتےکہ الزام لگانے والے یہ لوگ کون ہیں،میں نےانہیں ٹی وی پردیکھا،میرے نزدیک یہ قابل نفرت حرکت ہے۔

ریپبلکن صدارتی امیدوار کاکہناتھاکہ کچھ لوگ الزامات صرف سستی شہرت کےلیےلگارہےہیں۔ٹرمپ نےکہاکہ الزامات کے پیچھےلبرل میڈیااورکلنٹن کی مہم کاہاتھ ہے۔

خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر جنسی ہراس کے الزامات ایسے وقت سامنے آنا شروع ہوئے ہیں جب گذشتہ ہفتے ایک ویڈیو افشا ہوئی تھی جس میں ٹرمپ کو عورتوں سے دست درازی کے بارے میں نازیباکلمات ادا کرتےسنا جا سکتا ہے۔

یاد رہےکہ گزشتہ روزصحافیوں کی عالمی تنظیم نے ڈونلڈ ٹرمپ کو آزادی صحافت کے لیےخطرہ قرار دے دیا ہے اور کہا کہ ٹرمپ کے منتخب ہونے کی صورت میں نہ صرف امریکا بلکہ دنیا بھرمیں صحافیوں کے حقوق خطرے میں پڑجائیں گے۔

واضح رہےکہ دو روز قبل امریکی خاتون اول مشیل اوباما نے بھی ڈونلڈٹرمپ کی خواتین سے متعلق نازیبا گفتگو پر ٹرمپ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا، مشیل اوباما کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کا بیان ظالمانہ، خوفناک ہے جو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close