دنیا

پولینڈ کے سابق صدر اور اہلیہ کی قبر کشائی کردی گئی

پولینڈ کے سابق صدر لیخ کاچنسکی اور ان کی اہلیہ کی میتوں کو قبروں سے نکال کر پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کردیا گیا ہے تاہم اس حیران کن اقدام کی وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ تصدیق ہو سکے کہ قبر میں سابق صدر کو ہی دفن کیا گیا تھا یا نہیں ؟

استغاثہ کے مطابق قبر کشائی کا مقصد اس بات کی تصدیق کرنا ہے کہ واقعی وہاں کاچنسکی ہی کو دفن کیا گیا تھا۔سابق صدر 2010ءکے دوران طیارے کو حادثہ پیش آنے پر جاں بحق ہو گئے تھے ۔اس کے علاوہ متعلقہ ہوائی جہاز میں کسی دھماکا خیز مواد یا آتش گیر مادے کی موجودگی کے حوالے سے بھی تفتیش کی جائے گی۔

لیخ کاچنسکی2010ءمیں اس وقت طیارے کے ایک حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے، جب وہ ایک بڑے وفد کے ہمراہ ایک تقریب میں شرکت کے لیے روس جا رہے تھے۔

ان کا طیارہ گہری دھند کے باعث روسی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ حادثے میں کل 96 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

2015 نومبر میں اقتدار میں آنے کے بعد وزیردفاع انتونیو نے نے ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی جو اس حادثےکی دوبارہ سے تحقیقات کرے۔انہوں نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ حادثے میں طیارے کےملبے پر دھماکہ خیز مواد کےنشانات تھے۔دوسری جانب پولینڈ کے وزیردفاع کی جانب سے طیارے حادثے کے متعلق خدشات کو ماسکو تحقیقاتی ٹیم نے مسترد کردیا تھا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close