دنیا

سابق صدرنکولس سرکوزی کاسیاست سےکنارہ کشی کااعلان

فرانس میں صدارتی انتخابات کےلیےپارٹی نامزدگی حاصل کرنے کی دوڑ شروع ہوگئی۔دائیں بازو کی ریپبلکن جماعت کی نامزدگی حاصل کرنےکےلیےاتوارکوپرائمری الیکشن کاانعقاد کیاگیا۔

پرائمری انتخاب میں سابق صدرنکولس سرکوزی نےشکست تسلیم کرتے ہوئے عملی سیاست سےکنارہ کشی کرنےکااعلان کردیاہے۔

فرانس کے کنزریویٹو پرائمری انتخابات کے سلسلے میں 10229پولنگ اسٹیشنز میں سے 9ہزار 36 پولنگ اسٹیشن کے نتائج جای کر دیے گئے ہیں

فرانس کے کنزریویٹو پرائمری انتخابات میں سابق صدرنکولس سرکوزی کوشکست ہوئی ہے جبکہ سابق وزیر اعظم فرانکوئس فلن 44.2 فیصد ووٹ حاصل کرکے سب سے آگے ۔

الین جوپ نے28.3فیصداور سرکوزی نے21 فیصدووٹ حاصل کیے۔فرانس میں صدارتی انتخابات اگلے سال ہوں گے۔

فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی کاکہناہےکہ انتخاب کے اگلےمرحلےمیں وہ سابق وزیراعظم فلن کو ووٹ دیں گے۔

یاد رہے کہ نکولس سرکوزی 16مئی 2007 سے لے کر15 مئی 2012 تک فرانس کے صدر کے عہدے پر فائز تھے۔

واضح رہے کہ صدارتی امیدوار کےانتخاب کےاگلےمرحلےمیں فرانسس فلن اورآلیان جوپی کےدرمیان کانٹے کےمقابلے کی توقع ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close